علاقائی بد امنی اور عدم استحکام کی وجہ خطے میں غیر ملکی افواج کی موجودگی ہے: ایرانی وزیر خارجہ

تہران، ارنا- بیروت کے دورے  پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر "نبیہ بری" سے ایک ملاقات کے دوران، خطے میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کو علاقائی بدامنی اور عدم استحکام کا باعث قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق، "امیر عبداللہیان" نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، مشکل صورتحال میں لبنان کیساتھ کھڑا رہنے پر تیار ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم ایک بار پھر کہتے ہیں کہ ایران، مشکلات پر قابو پانے کیلئے لبنان کی بدستور حمایت کرتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی بد منی اور عدم استحکام کی وجہ خطے میں غیر ملکی افواج کی موجودگی ہے۔

انہوں نے علاقائی ممالک کے ذریعے ہی علاقائی مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔

اس ملاقات میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس عمل کو مثبت قرار دیا گیا۔

نیز لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور لبنانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں خطے کی تازہ ترین تبدیلیوں بشمول افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

علاقائی بد امنی اور عدم استحکام کی وجہ خطے میں غیر ملکی افواج کی موجودگی ہے: ایرانی وزیر خارجہ

واضح رہے کہ امیر عبداللہیان، نبیہ بری سے ملاقات سے پہلے لبنانی صدر "میشل عون" سے بھی ملاقات کی؛ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران لبنان کی ہمہ جہتی حمایت پر تیار ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں میشل عون کو نئی لبنانی حکومت کی تشکیل پر مبارکباد دیتے ہوئے ایرانی صدر علامہ سید ابراہیم رئیسی کے سلام کو ان تک پہنچا۔

امیر عبداللہیان نے لبنانی صدر کو علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف، بعض عرب ممالک اور مغربی ممالک سے ایرانی مذاکرات و نیز جوہری معاہدے کے مذاکرات کے عمل سے متعلق کچھ وضاحتیں پیش کیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امیر عبداللہیان نے اس ملاقات سے لبنانی وزیر اعظم "نجیب میقانی" سے بھی ایک ملاقات کے دوران، اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران لبنان کی بھر پور حمایت پر تیار ہے۔

علاقائی بد امنی اور عدم استحکام کی وجہ خطے میں غیر ملکی افواج کی موجودگی ہے: ایرانی وزیر خارجہ

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے بیروت ائیرپورٹ کی آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کا ان ملک لنبان کی درخواست کی صورت میں اس کی مدد پر کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ کو پورا یقین ہے کہ لبنان تمام مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گا جس طرح لبنان کے دوست اور برادر عوام نے ان تمام مشکلات پر قابو پا لیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .